تحریک انصاف کی حکومت بلوچستان کی ترقی چاہتی ہے، پرویز خٹک

October 27, 2021

وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت بلوچستان کی ترقی چاہتی ہے۔

کوئٹہ میں سردار یار محمد رند کے ہمراہ پریس کانفرنس میں پرویز خٹک نے کہا کہ ہم بلوچستان عوامی پارٹی کے وفاق اور بلوچستان میں اتحادی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے نئی حکومت تمام اتحادیوں کو ساتھ لےکر چلے گی، یقین ہے جو حکومت بننے جارہی ہے وہ پی ٹی آئی کو عزت دے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں جو بھی وزیر اعلیٰ بنے گا وہ وہی عزت دے گا جو سردار یار محمد رند نے آج دی ہے۔

پرویز خٹک نے یہ بھی کہا کہ امید ہے بلوچستان میں ایک بہترین حکومت بنے گی، تحریک انصاف کی حکومت بلوچستان کی ترقی چاہتی ہے۔

سردار یار محمد رند نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں بلوچستان میں سیاسی سسٹم چلتا رہے۔