نسلہ ٹاور گرانے کے لیے کوئی پیش کش نہ مل سکی

November 01, 2021

سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی کے نسلہ ٹاور کو گرانے کے لیے شہری انتظامیہ کو اب تک کوئی پیش کش نہیں ملی سکی۔

عدالتی حکم کے بعد نسلہ ٹاور کے تمام رہائشیوں نے اپارٹمنٹس خالی کردیے، عمارت اس وقت انتظامیہ کی تحویل میں ہے۔

ذرائع کے مطابق حکام کو اگر نسلہ ٹاور گرانے کے لیے کوئی کمپنی نہ ملی تو عمارت کو عام طریقے سے گرایا جائے گا۔