فحش فلموں کی اداکارہ کا ڈونلڈ ٹرمپ سے تعلق کا اعتراف

May 08, 2024

فائل فوٹو

فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز نے امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے جنسی تعلق کی عدالت میں تصدیق کردی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق جج نے ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل کی جانب سے عدالتی کارروائی بے بنیاد قرار دینے کی درخواست مسترد کردی اور اداکارہ کو پورا واقعہ بتانے کی اجازت دی۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے اسٹارمی ڈینئلز کو ایک لاکھ تیس ہزار ڈالر دیے تھے کہ وہ جنسی تعلق پر خاموش رہے۔

امریکا کے سابق صدر ٹرمپ نے اسٹارمی ڈینئلز سے جنسی تعلق کی تردید کی ہے۔