اسلام آباد: 12 سالہ بچی کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل، زیادتی ثابت

November 08, 2021

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے جی الیون میٹرو اسٹیشن سے ملنے والی بچی کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز)کے 3 رکنی میڈیکل بورڈ نے بچی کا پوسٹ مارٹم کیا۔

پمز اسپتال ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم میں بچی کے ساتھ زیادتی ثابت ہوگئی ہے جبکہ موت دم گھنٹے سے واقع ہوئی۔

ذرائع کے مطابق بچی کے جسم پر زخم اور خراشیں ہیں، میڈیکل بورڈ نے مقتولہ کا فارنزک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پمز اسپتال ذرائع کے مطابق مقتولہ بچی کے سیمپلز پنجاب سائنس فارنزک ایجنسی کو بھجوائے جائیں گے۔

یاد رہے کہ آج صبح اسلام آباد میں جی الیون کے نزدیک میٹرو اسٹیشن سے 12 سالہ بچی کی لاش ملی تھی۔