شاداب خان کی ورلڈ کپ سیمی فائنل میں بہترین بولنگ

November 11, 2021

پاکستان بولر شاداب خان نے کسی بھی ورلڈ کپ سیمی فائنل میں بہترین کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

دبئی میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرے سیمی فائنل میں شاداب خان نے 4 اوورز میں 4 بہترین آسٹریلوی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

انہوں نے آسٹریلیا کی بہترین بیٹنگ لائن کو اپنی گیندوں پر صرف 26 رنز بنانے کی اجازت دی۔

شاداب خان کی آسٹریلیا کے خلاف یہ شاندار بولنگ کسی بھی ورلڈ کپ سیمی فائنل میں بہترین ہے۔

پاکستانی اسپنر نے مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور گلین میکسویل کو میدان بدر کیا۔