کانز فلم فیسٹیول کے بعد ایشوریا رائے کے ہاتھ کی سرجری ہوگی، رپورٹ

May 18, 2024

کولاج فوٹو: سوشل میڈیا

بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے بچن کی کانز فلم فیسٹیول سے واپسی پر سرجری کی جائے گی۔

بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ویک اینڈ پر ایشوریا کی کلائی میں موچ آگئی تھی جس کی وجہ سے انکے ہاتھ پر پلاسٹر چڑھانا پڑا تھا، تاہم اس سب کے باوجود وہ اپنی کانز فیسٹیول میں روایتی شرکت پر اٹل تھیں اور وعدوں کے مطابق اس میں شرکت یقنی بنائی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایشوریا نے اپنی زخمی ہاتھ سے متعلق فرانس میں ڈاکٹروں سے مشورے لیے جنہوں نے کانز فلم فیسٹیول کے بعد اداکارہ کے ہاتھ کی سرجری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایشوریا رائے نے زخمی بازو کے ساتھ کانز فلم فیسٹیول میں اپنے حسن کے جلوے بکھیرے۔

ایشوریا کی سوشل میڈیا پر وائرل تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُنہیں پلاسٹر لگا بازو بھی کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر چمکنے سے نہیں روک سکا۔

کانز فلم فیسٹیول میں ریڈ کارپٹ کے لیے ایشوریا نے سیاہ رنگ کے گاؤن کا انتخاب کیا جس پر سرخ اور سنہری رنگ کی خوبصورت ڈیزائننگ دیکھی جا سکتی ہے۔