آسٹریلیا آئی سی سی ایونٹس کے سب سے زیادہ فائنل کھیلنے والی ٹیم

November 11, 2021

آسٹریلوی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایونٹس کے سب سے زیادہ فائنل کھیلنے والی ٹیم بن گئی ہے۔

آسٹریلیا نے ٹی20 ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر یہ اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

آسٹریلوی ٹیم 11ویں مرتبہ کسی بھی آئی سی سی ایونٹ کے فائنل میں پہنچی ہے، اس ایونٹکے فائنل میں اس کا مقابلہ اپنے ہمسایہ ملک نیوزی لینڈ سے ہوگا۔

آج سے قبل آئی سی سی ایونٹس میں بھارت اور آسٹریلیا 10، 10 مرتبہ آئی سی سی ایونٹس کے فائنل میں پہنچی تھیں۔