کراچی: کپڑوں کے گودام میں آگ لگ گئی

November 14, 2021

کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں کپڑوں کے گودام میں آگ لگ گئی جسے فائر بریگیڈ کے 3 فائر ٹینڈرز نے قابو میں کیا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق رات 1 بج کر 50 منٹ پر کورنگی صنعتی ایریا مہران ٹاؤن میں واقع کپڑوں کے گودام میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی۔

اطلاع ملنے کے فوراً بعد فائر بریگیڈ کے 3 فائر ٹینڈرز موقع پر آگ بجھانے کے لیے پہنچے، تقریباً 1 گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔