کراچی کے علاقے بلدیہ میں کپڑے کے گودام میں آگ لگ گئی، آگ کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق بلدیہ عابد آباد میں کپڑے کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ کے باعث گودام میں رکھا کپڑا جل گیا۔
اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 2گاڑیوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ کو بجھا دیا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔