پاکستان خطے میں سب سے زیادہ ماہانہ اجرت دینے والا ملک بن گیا، حسان خاور

November 15, 2021

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ پاکستان کم ازکم ماہانہ اجرت فراہم کرنے میں ہمسایہ ممالک سے آگے نکل گیا ہے۔

حسان خاور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آئی ایل او کے مطابق پاکستان خطے میں سب سے زیادہ ماہانہ اجرت دینے والا ملک ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کی بدولت ہمارا مزدور بہتر طرزِ زندگی کی جانب گامزن ہے۔

حسان خاور نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس کے باعث مزدور طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے مزید کہا کہ مختلف شعبوں سے کورونا پابندیوں کو مرحلہ وار اٹھانا کارگر ثابت ہوا۔

حسان خاور نے کہا کہ صنعتی آلودگی پر بھی کبھی کوئی پالیسی نہیں بنائی گئی جبکہ اینٹی سموگ اسکواڈ قائم کردیا گیا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے سموگ کو آفت قراردے دیا ہے۔