بندر اور بچی کی موبائل چھیننے کی دلچسپ ویڈیو وائرل

November 16, 2021

سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بندر اور کمسن بچی ایک دوسرے سے موبائل فون پر جھگڑ رہے ہیں۔

ویڈیو میں کمسن بچی کو چارپائی پر بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے، اسی دوران ایک بندر بچی کے قریب آتا ہے اور اس کے ہاتھ میں موجود اسمارٹ فون لے لیتا ہے ۔

بچی سے فون چھیننے کے بعد بندر اسے چیک کرنا شروع کردیتا ہے،اسی اثنا میں بچی بھی بندر کے ہاتھ سے فوری ہی فون چھین لیتی ہے، بندر بھی پیچھے نہیں رہتا اور بچی سے دوبارہ فون چھین لیتا ہے۔