• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ ایک مرتبہ پھر سیاست کی نذر، بھارتی ویمن ٹیم کا محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

بھارتی ویمنز ٹیم کی جانب سے ایشیا کپ جیتنے کے بعد مینز ٹیم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ٹرافی تنازع کھڑا کردیا اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹی 20 ایشیا کپ کی ٹرافی لینے سے انکار کردیا۔

بھارتی ویمنز ٹیم اپنی مینز ٹیم کی روش پر چل پڑی، فائنل میں دفاعی چیمپئن سری لنکا کو شکست دینے کے بعد ٹرافی کے معاملے پر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ویمنز ٹیم کا محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا اور ایک بار پھر کرکٹ کو سیاست کی نذر کر دیا۔

ذرائع اے سی سی کے مطابق ٹرافی دینے کا پروٹوکول مکمل طور پر طے تھا، بھارتی ٹیم نے ٹرافی وصول نہ کرنے کا فیصلہ خود کیا، بھارت کی پچھلی ٹرافی بھی دستیاب ہے، صرف وصولی کا انتظار ہے۔

ذرائع کے مطابق  ہمارے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، محس نقوی اپنے مؤقف سے پہلے بھی ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے، آج بھی وہیں کھڑے ہیں۔

سری لنکا ویمن ٹیم کی کپتان چماری اتاپتو نےمحسن نقوی سےرنرزاپ انعام وصول کرلیا، ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ فائنل کے انعامات کی تقریب ختم ہوگئی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید