بی اے پی کا وفاقی حکومت کی غیر مشروط حمایت جاری رکھنے کا اعلان

November 16, 2021

فوٹو: فائل

بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے وفاقی حکومت کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا۔ مذکورہ فیصلہ بی اے پی کے مشترکہ اجلاس میں ہوا۔

اس حوالے سے بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر ظہور بلیدی کا کہنا تھا کہ بطور اتحادی وزیراعظم عمران خان کی غیر مشروط حمایت جاری رکھیں گے۔

ظہور بلیدی نے یہ بھی بتایا کہ کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بی اے پی کے تمام اراکین شرکت کریں گے۔

صدر بی اے پی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سیاسی بحران کا خاتمہ وزیراعظم کی مداخلت کے بغیر ناممکن تھا۔