دانتوں سے سب سے زیادہ سیب پکڑنے کا عالمی ریکارڈ

November 17, 2021


امریکی ریاست ایڈاہو سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے ایک منٹ میں دانتوں سے سب سے زیادہ سیب پکڑنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

ڈیوڈ رش نامی شہری نے ایک منٹ میں 49 سیبوں کو باری باری اپنے دانتوں سے پکڑ کر کیچ کیا۔

ڈیوڈ رش نے یہ کارنامہ انجام دے کر اپنا نام عالمی اندراج کا ریکارڈ کرنے والے ادارے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروا لیا ہے۔

اس سے قبل بھی ڈیوڈ رش مختلف حیرت انگیز کام کر کے 200 سے زائد مرتبہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔