آج پارلیمنٹ میں قانون سازی نہیں غنڈہ گردی ہوئی، مریم اورنگزیب

November 17, 2021


مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج پارلیمنٹ میں قانون سازی نہیں غنڈہ گردی ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج قانون سازی نہیں، پارلیمنٹ میں غنڈہ گردی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ آج ایوان کے ممبران کی گنتی میں بھی الیکشن چوروں نے دھاندلی کی، آج قانون سازی نہیں، آئین اور عوام کی آزادی رائے پر حملہ ہوا ہے۔

ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ ‎عمران صاحب سن لیں، کالے قوانین، مشین کے ذریعے الیکشن نہیں ہونے دیں گے، دھونس، دھمکی کے باوجود حکومت اپنے 222 اراکین پورے نہیں کرسکی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ‎بھارتی جاسوس کلبھوشن کو این آر او دینے کی قانون سازی عوام کو یاد رہے گی، ‎اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف ک اغلام بنانےکی قانون سازی عوام کو یاد رہے گی۔