امریکا: ہرن نے اسپتال عملے کی دوڑیں لگوادیں

November 18, 2021

امریکا میں ایک زخمی ہرن بھاگتا ہوا اسپتال میں گھس گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہرن لیڈی آف دی لیک اسپتال میں داخل ہوا جسے عملے نے پکڑنے کی کوشش کی تو وہ ٹھوکر کھاتے ہوئے ایسکلیٹر پر چڑھتے ہوئے دوسری منزل پر پہنچ گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بعدازاں ریسکیو اہلکار ہرن کو قابو کرتے ہوئے باہر لے کر جارہے ہیں۔

وائلڈ لائف حکام نے شبہ ظاہر کیا کہ ہرن قریبی وارڈ سے اسپتال میں داخل ہونے سے پہلے ایک کار سے ٹکرا کر زخمی ہوگیا تھا۔