کل جوائنٹ سیشن کی تقریر میں غلط بیانی کی گئی: مراد علی شاہ

November 18, 2021


وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہکل جوائنٹ سیشن کی تقریر میں غلط بیانی کی گئی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےوزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہکچھ ناسمجھ، کم عقل لوگ سمجھتے ہیں جھوٹ بول کر حاوی ہوجائیں گے، کہتے ہیں کہ سندھ نے وفاق کے افسران کو روکا ہوا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے واضح کیا کہ یہ وفاق کے افسران نہیں ہیں، یہ وفاق کے افسران نہیں، فیڈریشن کے افسران ہیں، یہ کسی سے مشاورت پر یقین نہیں رکھتے۔

مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ میں نے کسی کو اختیار نہیں دیا، وہ مجھ سے بات کریں، جب بات حد سے بڑھ جاتی ہے تو پھر آپ ضرور جواب دیتے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس 19 افسران ہیں، 48 افسران کی کمی ہے، شہزاد اکبر سے کہا ہے ہمیں افسر دیں، افسروں کی کمی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ میرپور خاص میں ہائیکورٹ کا سرکٹ بینچ قائم کرنے کی سفارش کی گئی ہے، الیکشن قوانین میں ترمیم پر سندھ حکومت کو موقف دوں گا۔

اُنہوں نے کہا کہ سندھ میں گندم کی قیمت 2200 روپے فی من مقرر کی گئی ہے، وفاقی حکومت کی سبسڈی اسکیم میں شامل ہوں گے۔