راولپنڈی: خواتین سے بدتمیزی کرنیوالے اہلکار معطل

November 19, 2021


راولپنڈی کے تھانہ ویسٹریج کے علاقے میں محافظ اہلکاروں کی جانب سے خواتین سے بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

راولپنڈی پولیس کے مطابق محافظ اہلکاروں نے گھر میں گھس کر خواتین سے بدتمیزی کی۔

راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث محافظ اہل کارکو معطل کر دیا گیا ہے۔

راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ اہل کار منشیات فروشی کی اطلاع پر گئے تھے ، تاہم خواتین سے بد تمیزی کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہے۔