ویڈیو: محمد عرفان اور کامران اکمل کرکٹ کے بعد ہاکی کھیلنے لگے

November 21, 2021

قومی کرکٹ ٹیم کےوکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل اور فاسٹ بولر محمد عرفان کرکٹ کے بعد ہاکی بھی کھیلنے لگے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

قومی کرکٹرز محمد عرفان اور کامران اکمل کی ایک ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر وائرل ہورہی ہے جوکہبچوں کے عالمی دن کے موقع پر اُن کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کے دورے کی ہے۔

فیس بُک پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد عرفان اور کامران اکمل ہاکی کھیل رہے ہیں۔

بچوں کے عالمی دن کے موقع پر محمد عرفان اور کامران اکمل نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں بچوں سے ملاقات کی اور اُن کے ساتھ ہاکی کھیلی۔

اس کے علاوہمحمد عرفان اور کامران اکمل نے وہاں کے بچوں اور دیگر عہدیدران کے ساتھ فوٹو سیشن بھی کروایا۔

کامران اکمل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ پاکستان کی موجودہ کرکٹ ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو کھلایا جانا چاہیے۔‘