حکومت نے نہیں کہا آڈیو بنائی گئی ہے، فواد چودھری

November 23, 2021

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت نے یہ موقف نہیں دیا کہ آڈیو بنائی گئی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران انہوںنے کہا کہ پروگرام میں آڈیو کے اصلی یا جعلی ہونے کے حوالے سے ایک تحقیقاتی رپورٹ کا حوالہ دیا تھا۔

شاہ زیب خانزادہ نے وفاقی وزیر سے سوال کیا کہ کیا رپورٹ میں جسٹس ثاقب نثار سے منسوب یہ جملہ بھی ہے کہ ’’اس کیس میں میاں صاحب کو سزا دینی ہے‘‘ کیا اس میں یہ جملہ ہے کہ ’’کہا گیا ہے کہ ہم نے خان صاحب کو لانا ہے‘‘

فواد چودھری نے شاہ زیب خان زادہ کے ان سوالوں کا جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ کیس کا منطقی انجام یہی ہے کہ یا تو نوازشریف وطن واپس آئیں یا پیسے واپس دیں۔