بلوچستان پاکستان کی ترقی کا راستہ، امن وامان بڑا چیلنج ہے، شیخ رشید

November 24, 2021

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ بلوچستان پاکستان کی ترقی کا راستہ ہے،امن و امان بڑا چیلنج ہے، صوبائی حکومت کو وسائل اور تکنیکی معاونت فراہم کررہے ہیں، صوبے میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں، گوادر دنیا کی بہترین گہرے سمندر کی بندر گاہ ہےجوبلوچستان کا نقشہ تبدیل کردیگا، آٹھویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امن امان کے حوالے سے مجموعی طور پر پاکستان پر امن ہے،بلوچستان میں جغرافیہ کے حوالے سے امن وامان ایک بڑا چیلنج ہے، سرمایہ کارصرف امن وامان کو دیکھتا ہے،ہم نے ساز گار ماحول پیدا کیا ہے، پاکستان نے افغانستان میں پائیدار امن کیلئے کلیدی کردار ادا کیا ہے، ہم نے تقریباً ایک لاکھ افغان شہر یوں کوافغانستان سے نکلنے میں مدد دی، پاکستان انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر طالبان حکومت کی مدد کررہاہے،دنیا کو طالبان حکومت کو وقت دینا چاہئے،افغانستان کے حالات چند دنوں میں تبدیل نہیں ہوسکتے، معاملات مذاکرات سے حل ہونے چاہئیں،امن کیلئے ہم نے 80 ہزار جانوں کی قربانی دی،دہشتگردی کی جنگ میں 150 ارب ڈالر کا معاشی نقصان اٹھایا،انہوں نےکہاکہ افغان مہاجرین کی واپسی کا زیادہ انحصار افغانستان کی معاشی حالات کی بہتری پر ہے،چالیس لاکھ افغان مہاجرین کی چار دہائیوں سے دیکھ بھال کر رہے ہیں۔