گھریلو ملازمہ سے زیادتی، گرفتاری کے خوف سے نکاح، پھر گردہ مانگ لیا، انکار پر گھر سے نکال دیا، کیس عدالت پہنچ گیا، رپورٹ طلب

November 25, 2021

لاہور(نمائندہ جنگ) گھریلو ملازمہ سےزیادتی، گرفتاری کے خوف سےنکاح، پھر گردہ مانگ لیا،انکار پر گھر سے نکال دیا،کیس عدالت پہنچ گیا،رپورٹ طلب، تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج مزمل موسیٰ نے گردہ حاصل کرنے کی خاطر گھریلو ملازمہ سےنکاح اور زیادتی کیس میں پولیس کو تفتیش مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا، عدالت کے روبرو وکیل ملک غلام حسین نے موقف اختیار کیا کہ ایک ملزم نے گردہ لینے کے لئےشادی کی تو یہ بھی جرم ہے۔