بھارتی ڈاکٹر کی گوبر کھاتے ویڈیو وائرل

November 25, 2021

بھارتی ایم بی بی ایس ڈاکٹر نے روح اور جسم کو پاک رکھنے کے لیے گاؤ ماتا کا گوبر کھانے کا مشورہ دیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بھارتی ایم بی بی ایس ڈاکٹر منوج مِتل کی ایک غلیظ ترین ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں اِس ڈاکٹر کو گوبر کھاتے اور گائے کا پیشاب پیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ویڈیو کے ذریعے ڈاکٹر کی جانب سے بھارتیوں کو روزانہ ایک چمچ گائے کا گوبر اور پیشاب پینے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر منوج مِتل کا اپنی ویڈیو میں کہنا ہے کہ یہ مشورہ اُنہیںاُن کی والدہ نے دیا تھا کہ گاؤ ماتا سے ملنے والی ہر ایک چیز ہمارے لیے بہت فائدہ مند ہے،گوبر کھانے سے روح اور جسم کی صفائی ہو جاتی ہے۔