سندھ میں آٹے کی قیمت دیگر صوبوں کے برابر ہے، وزیر خوراک سندھ

November 25, 2021

وزیر خوراک سندھ مکیش کمار چاولہ نے کہا ہے کہ سندھ میں آٹے کی قیمت دیگر صوبوں کے برابر ہے۔

سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کے دوران مکیش کمار چاولہ نے کہا کہ پتا نہیں کیوں وفاقی وزراء جھوٹی اور گمراہ کن باتیں کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے کسی سال بھی 16 لاکھ میٹرک ٹن گندم نہیں خریدی، سندھ میں آٹے کی قیمت دیگر صوبوں کے برابر ہے۔

صوبائی وزیر خوراک نے مزید کہا کہ وفاقی وزراء اپنی نا اہلی پر سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لیے جھوٹے پروپیگنڈے کر رہے ہیں۔