وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ چند ماہ پہلے بھی پٹرول کا بحران پیدا ہوا تھا، تب بھی اس حکومت نے ایک رات میں 25 روپے اضافہ کردیا تھا۔
ایک بیان میں سعید غنی نے کہا کہ پٹرول کا موجودہ بحران بھی کوئی نیا ڈرامہ لگتا ہے، ڈر لگ رہا ہے کہ آنے والے وقت میں پٹرول اور بھی مہنگا ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ گھر میں گیس نہیں آرہی، مہمان آئے تو باہر سے کھانا منگوا کر کھلایا۔
وزیر اطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ چانڈکا میڈیکل کالج ہاسٹل میں خودکشی کے واقعے کی غیرجانبدار تحقیقات ہونی چاہئیں۔