بھارت میں پہلی بار خواتین کی آبادی مردوں کی تعداد سے بڑھ گئی

November 27, 2021

نئی دہلی (اے ایف پی )بھارت میں پہلی بار خواتین کی آبادی مردوں کی تعداد سے بڑھ گئی،تفصیلات کے مطابق حکومتی اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں پہلی بار ریکارڈ پر مردوں کے مقابلے خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔اے ایف پی کے مطابق دنیا کے دوسری سب سے زیادہ آبادی والے ملک میں شرح پیدائش میں بھی کمی آئی ہے۔تازہ ترین قومی خاندان اور صحت سروے میں دو سال کی تحقیق کے بعد فی ہزار مردوں پر ایک ہزار 20 خواتین ریکارڈ کی گئیں۔