پولیس انفراسٹرکچر میں بہتری کیلئے 34تعمیراتی منصوبوں پر کام جاری ، ایڈیشنل آئی جی

November 27, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں محکمہ پولیس کے انفراسٹرکچر میں بہتری کے لیے دفاتر،پولیس لائنز، پولیس سٹیشنز اور رہائشی عمارات کے 34 تعمیراتی منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ 27 نئے منصوبے تعمیراتی کام کے آغاز کے مرحلے میں ہیں ۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں زیر تعمیر اور نئے تعمیری منصوبوں کے تعمیراتی کام کی رفتارکے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔