تحریک انصاف اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے، رانا ثناء

April 27, 2024

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سوچ سیاسی نہیں، وہ اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ سیاسی جماعتیں مل بیٹھ طے کرلیں کہ ہر ادارہ اپنے آئینی کردار تک محدود رہے تو مسائل حل ہوجائیں گے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ اگر ملک میں سیاسی استحکام آجائے تو کسی کو کیوں اعتراض ہوگا، یہ ہر چیز کا الزام ہم پر لگا رہے ہیں اور کہتے ہیں مذکرات ان سے کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ چاہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ ان کا ہتھیار بنے اور یہ مسلط ہوجائیں۔