آرٹس کونسل، معذور افراد کی دستکاریوں پر مبنی نمائش

November 28, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) معذور افراد کی دستکاریوں پر مبنی نمائش کا اہتمام آرٹس کونسل کراچی جون ایلیا لان میں کیا گیا، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور دی ورلڈ آف آرٹ تنظیم کے مشترکہ تعاون سے منعقدہ پروگرام میں کراچی کے مختلف خصوصی اسکولز اور خصوصی افراد کے لئے کام کرنے والی تنظیموں نے اور معذور افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔