پیوٹن کے دورہ بھارت سے قبل ایس 400 میزائل نظام کی پہلی کھیپ نئی دہلی پہنچ گئی

November 28, 2021

اسلام آباد (محمد صالح ظافر ) امریکا کی جانب سے پابندیوں کی دھمکیوں اور پاکستان کی جانب سے خطے میں طاقت کے توازن کے خدشات کے باوجود روسی دفاعی میزائل نظام ایس400کی پہلی کھیپ بھارت پہنچ گئی، دونوں ممالک آئندہ ماہ روسی صدر ولادیمر پیوٹن کے دورہ بھارت کے موقع پر روسی کلاشنکوف ’’اے کے 203‘‘کی بھارت میں تیاری کے معاہدے پر بھی دستخط کریں گے ۔