اسکاٹ لینڈیارڈ نے بھارتی میڈیا کےایک اور جھوٹ کی پول کھول دی

November 28, 2021

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) اسکاٹ لینڈ یارڈ نے لندن میں سکھ فار جسٹس کے دفتر پر پولیس کے چھاپے کی تردید کر کے بھارتی میڈیا کی جانب سے خالصتان ریفرنڈم کو متنازع بنانے کیلئے گڑھے جانے والے جھوٹ کی پول کھول دی۔ بھارتی میڈیا نے خالصتان ریفرنڈم کو متنازع بنانے کیلئے جھوٹی خبر نشر کی تھی کہ میٹروپولیٹن پولیس نے انٹیلی جنس ذرائع سے خالصتان ریفرنڈم میں مبینہ فراڈ کی اطلاعات پر لندن میں سکھ فار جسٹس کے دفتر پر چھاپہ مارا تھا۔ بھارت کی سب سے بڑی نیوز ایجنسی ایشین نیوز انٹرنیشنل نے یہ جھوٹی خبر دی تھی کہ 15 نومبر کو سکاٹ لینڈیارڈ نے سکھ فار جسٹس کے باتھ روڈ ہائونسلو کے سدا سپر سٹور میں واقع دفتر پر چھاپہ مارکر خالصتان پر ریفرنڈم کی برطانیہ میں چلائی جانے والی مہم اور ریفرنڈم میں ووٹرز کے جعلی ٹرن آئوٹ دکھانے کیلئے استعمال کی جانے والی مشینری اور ڈاکومنٹس ضبط کرلئے۔