جماعت اہلحدیث کی مجلس عاملہ کااجلاس،ملکی وسیاسی صورتحال پربحث

November 29, 2021

لاہور(خبر نگار)جماعت اہلحدیث پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ و شوریٰ کا مشترکہ اجلاس امیر جماعت حافظ عبدالغفارروپڑی کی صدارت میں جامع اہلحدیث القدس چوک دالگراں میں ہوا۔اجلاس میں تنظیمی معاملات ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر ایشوز زیر بحث آئے۔ اجلاس میں خاص طور پر مسئلہ کشمیر پر بھی بات ہوئی اور مقبوضہ کشمیر میں نریندر مودی کے ظلم و بربریت کے خلاف مذمتی قرارداد اور کشمیریوں کی آزادی کے حق میں قرارداد منظور کی گئی۔اجلاس میں پروفیسر عبدالمجید، حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی،مولانا شکیل الرحمن ناصر ،سید عبدالقادر شاہ،مولانا محمد رفیق طاہر،قاری محمود احمد حافظ عبدالرزاق عابد،سیٹھ سلیمان انصاری،مولانا محمد سلیمان شاکر حافظ محمد اسماعیل روپڑی حافظ محمد طارق عزیز میر محمدی، قاری فیاض سمیت دیگر نے بھی شرکت و خطاب کیا۔حافظ عبدالغفارروپڑی نے کہا کہ ملک کو مفاداتی یا لبرل نہیں بلکہ نظریاتی سیاست کی ضرورت ہے جس کی بنیاد پر یہ ملک حاصل کیا گیا۔ افظ عبدالوہاب روپڑی نے کہا کہ وفاق المدارس کی شکل میں پہلے ہمارے پاس ایک یونیورسٹی تھی اب دو گئی ہیں تو کیا غلط ہوا۔، حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے کہا کہ ملک میں فوری طور پر اسلامی نظام نافذ کیا جائے۔