جماعت اسلامی کا بلدیاتی ترمیمی بل کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان

November 29, 2021


جماعت اسلامی نے بھی بلدیاتی ترمیمی بل کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کردیا، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ شہر بھر کے بڑے چوراہوں پر احتجاجی ریلیاں اور 15 دسمبر کو لانگ مارچ اور اسمبلی کا گھیراؤ بھی کیا جائے گا۔

ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ بلدیاتی ترمیمی آئینی بل کو مسترد کرتے ہیں، پیپلز پارٹی ایسے بلز کی آڑ میں لوٹ مار کا بازار گرم رکھنا چاہتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ جھوٹ بول رہے ہیں کہ جماعت اسلامی کی تجاویز پر عمل کررہے ہیں۔

حافظ نعیم نے کہا کہ بلدیاتی ترمیمی آئینی بل کے خلاف دھرنے، یوم سیاہ، کراچی بچاؤ مارچ اور اسمبلی کا گھیراؤ کیا جائے گا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے مقامی حکومتوں کے تحت کام کرنے والے اداروں کو سندھ حکومت کے تابع کرنے کی مذمت کی۔