آسٹریا میں کورونا کے ہاتھوں مزید 37 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

November 30, 2021

ویانا(اکرم باجوہ) آسٹریا بھرمیں کورونا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے ۔ملک بھر میں24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 8526نئے انفیکشن اور 37 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔اسپتالوں پر مریضوں کے دباؤ میں اضافہ ہوا ہے ۔آسٹریا کے مختلف ہسپتالوں کی نارمل وارڈز میں مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق مختلف ہسپتالوں میں اس وقت 3325کورونا مریض میں زیر علاج ہیں جن میں سے 619کورونا مریض تشویشناک حالت میں اسپتالوں کے ICUیونٹس میں زیر علاج ہیں۔ آسٹریا میں اب تک 12425افراد کی کورونا سے اموات ہوچکی ہیں۔