ویڈیو: بندر کا سیڑھیاں اترنے کا انوکھا طریقہ

December 01, 2021

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بندر سیڑھیاں اترنے کےلیے انوکھا طریقہ اختیار کر رہا ہے۔

ویڈیو میں بہت سارے لوگ سیڑھیوں سے نیچے اترتے نظر آرہے ہیں جب کہ کچھ بندر بھی ان کے ساتھ نیچے اتر رہے ہیں لیکن ایک بندر اپنی توانائی بچاتے ہوئے چالاکی سے سہارے کے لیے بنائی گئی ریلینگ پر پھسل کر اتر رہا ہے۔