عدنان صدیقی کی اعجاز اسلم کے والد کے انتقال پر تعزیت

December 01, 2021

سینئر پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے اپنے قریبی دوست، اداکار اعجاز اسلم کے والد کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کی ہے۔

عدنان صدیقی نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اعجاز اسلم کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ’ یہ بتاتے ہوئے افسوس ہوا کہ ان کے پیارے دوست اعجاز اسلم کے والد کچھ دیر پہلے انتقال کرگئے ہیں‘۔

انہوں نےمداحوں سے اپیل کی کہ’ اعجاز اسلم کی فیملی کو دعاؤں میں یاد رکھیں‘۔

عدنان صدیقی نے اعجاز اسلم کے والد کے اگلے جہان میں بلند درجات اور مغفرت کے لیے دعا بھی کی۔