بھکر میں پرائمری اسکول سے بلیک کوبرا سانپ نکل آیا

May 04, 2024


بھکر میں پرائمری اسکول سے سانپ نکل آیا، رہائشیوں نے سانپ کو مار ڈالا، تمام بچے محفوظ رہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق چک 73 بلوچی حوت والا کے پرائمری اسکول سے بلیک کوبرا سانپ نکل آیا۔

طلبہ کے شور پر قریبی آبادی سے لوگ جمع ہوگئے اور بندوق سے فائر کر کے سانپ کو مار دیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بھکر کے علاقے میں بلیک کوبرا سانپ نہیں پائے جاتے، یہ سانپ دوسرے علاقوں سے آ جاتے ہیں۔