وزیر اعظم شہباز شریف سے گندم اسیکنڈل تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ کی ملاقات

May 04, 2024

فائل فوٹو

وزیر اعظم شہبازشریف سے گندم اسیکنڈل تحقیقاتی کمیٹی کےسربراہ کامران علی افضل نے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے سربراہ تحقیقاتی کمیٹی کو پیر تک حتمی رپورٹ سیکریٹری کابینہ کو پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیر اعظم نے سربراہ تحقیقاتی کمیٹی کو گندم درآمد معاملے کی شفاف تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دستیاب ریکارڈ اور دستاویزات سامنے رکھ کر سفارشات مرتب کریں۔

انہوں نے کہا کہ ذمے داروں کا بلاتفریق واضح تعین کر کے بتایا جائے ۔