چین کا مقابلہ، یورپ کا بھی 595 کھرب روپے کا عالمی منصوبہ

December 02, 2021

بیجنگ (جنگ نیوز )چین کے مقابلے میں یورپ نے بھی 595 کھرب پاکستانی روپے کا عالمی منصوبہ لانے کا ارادہ کیا ہے، یورپی یونین صدر نے اس منصوبے کو قابل اعتماد قرار دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق یورپی یونین گلوبل گیٹ وے کے نام سے سرمایہ کاری کا ایک عالمی منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کرنے والا ہے جس کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا توڑ کرنے کی ایک کوشش ہے۔یورپی یونین کی صدر ارسلا فان ڈر لی ین نے امید ظاہر کی کہ ’گلوبل گیٹ وے‘ ایک قابل اعتماد برینڈ ہو گا۔