حکومت عوام کو چکر نہیں تیل کی عالمی قیمت کا فائدہ دے، شہباز شریف

December 02, 2021

لاہور(خصوصی نمائندہ)مسلم لیگ (ن)کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہبازشریف نے کہا کہ حکومت عوام کو چکر نہیں تیل کی عالمی قیمت کا فائدہ دے،مہنگائی 13سال کی بلند ترین سطح پر ، بیروزگاری پر عوام خودکشیاں جبکہ حکمران نہ گھبرانے کی تلقین کررہے ہیں ،مہنگائی کا سال کی بلند ترین سطح پرپہنچنا غریبوں کیلئے قیامت اورمعیشت کی تباہی کی دلیل ہے ،حکومت عوام کو چکر نہیں تیل کی عالمی قیمت کا فائدہ دے،مہنگائی 13سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ، بیروزگاری پر عوام خودکشیاں جبکہ حکمران نہ گھبرانے کی تلقین کررہے ہیں ، عوام مہنگائی کی آگ میں جل رہے ہیں، حکومتی بیانات سے یہ آگ نہیں بجھے گی ،ماہانہ 11.5فیصد مہنگائی ہونا حکومت کے عوام پر ظلم اور معاشی بربادی کا اعتراف جرم ہے ۔