ہاتھیوں کی جنس کے حوالے سے ڈائریکٹر چڑیا گھر کا موقف

December 02, 2021

کراچی کے 4 ہاتھی ان دنوں کافی زیر بحث ہیں۔ چڑیا گھر کے ہاتھیوں کے دانت غائب ہیں تو سفاری پارک کے سونو ہاتھی کو ہتھنی قرار دیا گیا، اس بارے میں چڑیا گھر انتظامیہ کا موقف سامنے آگیا ہے۔

ڈائریکٹر چڑیا گھر منصور قاضی کا ہاتھیوں کی جنس کے حوالے سے موقف سامنے آگیا، منصور قاضی کے مطابق سفاری پارک کا ہاتھی فیمیل نہیں میل ہی ہے۔ سفاری پارک کے ہاتھی کے جینیٹل آرگنز کی تصاویر غیرملکی ٹیم کو فراہم کردی ہیں۔

ڈائریکٹر چڑیا گھر منصور قاضی نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات کی تردید کرتے ہیں کہ سفاری پارک کا ہاتھی فیمیل ہے۔

انہوں نے کہا کہ سفاری پارک کے ہاتھی کے جینیٹل آرگنز کی تصاویر غیرملکی ٹیم کو فراہم کردی ہیں۔ امید ہے کہ غیرملکی ٹیم اس پر نظرثانی کرے گی۔

چڑیا گھر کے ہاتھیوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہاتھیوں کی غذا ایسی ہوتی ہے کہ ان میں دانتوں کے مسائل ہو تے ہیں۔ ان کے دانت کب گرے اور کہاں ہیں، یہ واقعہ میرے آنے سے پہلے ہوا، تاہم دونوں ہاتھی صحت مند ہیں۔