• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی ہتھنیوں سے ملنے سفاری پارک پہنچ گئیں۔

شرمیلا فاروقی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کراچی کے سفاری پارک میں موجود ہیں۔

ویڈیو میں شرمیلا فاروقی کو ہتھنیوں کو کھانا کھلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

شرمیلا فاروقی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کراچی سفاری میں سونو اور ملکہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔‘

پی پی رہنما نے کہا کہ ’انہیں ماہرین کے مشورے کے مطابق خوراک دی جارہی ہے۔‘ 

اُنہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’براہ کرم! ان سے یہاں ملنے آئیے، یہ مہمانوں کو پسند کرتے ہیں۔‘

تازہ ترین