اسلام آباد ہائیکورٹ، پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کے 68 ملازمین کی بحالی کالعدم قرار

December 03, 2021

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کے 68ملازمین کی بحالی کالعدم قرار دیدی ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ پبلک اکائونٹس کمیٹی یا قومی اسمبلی قانون سازی کے بغیر صرف ہدایات سے ایگزیکٹو اختیار استعمال نہیں کر سکتیں۔