فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار سے ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی

December 04, 2021

اسٹاف رپورٹر) بلدیہ ٹائون نمبر 7 نزد مدرسہ فیض السلام کے قریب لوٹ مار کے دوران ملزمان کی فائرنگ کے واقعہ میں 20 سالہ مہتاب، جاں بحق ہوگیا، بلدیہ ٹائون نمبر 9 یاسین مسجد کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 35 سالہ بابر اورنگی ٹاون شاہ فیصل چوک کے قریب ڈاکووں نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے 18سالہ جمیل احمد ، سچل گوٹھ سندھی چوک کے قریب ڈاکوئوں نے ڈکیتی مزاحمت پر گولی ما ر کر 25 سالہ محمد یاسین کو زخمی کردیا ، لیاری کمہارواڑہ میں جھگڑے کے دوران گولی لگنے سے 28 سالہ آصف زخمی ہوگیا، اورنگی ٹائون سیکٹر ساڑھے گیارہ نزد سفید چوک جھگڑے کے دوران تیز دھارآلے کے وار سے 22 سالہ شمیم زخمی ہوگیا ۔