سپر لیگ:گیل،راشد و دیگر بڑے پلیئر پورے ٹورنامنٹ کیلئے دستیاب نہیں

December 06, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز نے انگلینڈ کے سابق کوچ پیٹر مورز کو ساتویں ایڈیشن کے لئے ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے وہ آنجہانی ڈین جونز کی جگہ لیں گے۔ اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے اظہر محمود کو ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا۔ پیٹر مورز دو بار انگلینڈ اور وہ ناٹنگھم شائر کائونٹی کے کوچ رہ چکے ہیں اس وقت وسیم اکرم کی سابق کائونٹی لنکا شائر کے ہیڈ کوچ ہیں۔ ٹورنامنٹ کی ڈرافٹنگ اتوار کو لاہور میں ہوگی۔ لیکن دنیا کے بڑے کھلاڑی راشد خان،کرس گیل، ٹائمل ملز ،تبریز شمسی پورے ٹورنامنٹ کے لئے دستیاب نہیں ہیں۔356غیر ملکیوں میں اس بار بڑے نام کم ہیں۔رمیز راجا نے چیئرمین بننے کے بعد دعوی کیا تھا کہ پی ایس ایل میں دنیا کے اسٹار کھلاڑیوں کو لانے کی کوشش کی جائے گی لیکن ایسا لگ رہا ہے کہ اس بار بہت سارے بڑے نام دستیاب نہیں ہیں۔