پی ٹی آئی ایک اور 9 مئی کا منصوبہ بنا رہی ہے، فیصل کریم کنڈی

April 27, 2024

فائل فوٹو

پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے دوبارہ فوج کو سیاست میں دھکیل رہے ہیں،پی ٹی آئی ایک اور 9 مئی کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےفیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک بار پھر فتنہ فساد کی سیاست کر رہی ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ آج پی ٹی آئی میں سے بہت سی آوازیں اٹھ رہی ہیں،پی ٹی آئی عہدوں کے لیے انتشار کا شکار ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی صدر کے دورے پر پی ٹی آئی نے دھرنا دیا تھا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ ہم سیاست دان ہیں مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں، پی ٹی آئی کو سیاسی لوگوں سے بات کرنی چاہیے۔