کراچی: مقامی حکومتیں شجرکاری اور درختوں کی دیکھ بھال کریں: عدالت عظمیٰ

April 27, 2024

--- فائل فوٹو

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے تمام مقامی حکومتوں کو سڑکوں کے اطراف درخت لگانے اور دیکھ بھال کرنے کا حکم جاری کردیا۔

عدالت عظمیٰ کے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سخت گرمی کے مہینوں میں درختوں کی دیکھ بھال اور شجرکاری کے ذریعے ماحولیاتی آلودگی کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔

حکم نامے کے مطابق درخت آلودگی دور کرنے اور آکسیجن پیدا کرنے کے لیے مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

سپریم کورٹ نے مقامی حکومتوں کو حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام مقامی حکومتوں کی ذمے داری ہے کہ وہ اپنے فرض سے غفلت نہ برتیں اور سڑکوں کے اطراف شجرکاری اور درختوں کی دیکھ بھال کریں۔