ویانا میں کورونا سے بچاؤ کے اقدامات کیخلاف احتجاجی مظاہرے

December 06, 2021

ویانا(نمائندہ جنگ) آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں کورونا سے انکاری ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور کورونا اقدامات کے خلاف مظاہرہ کیا۔ وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ روز کورونا پابندیوں کے خلاف کل 27 مظاہرے ہوئے۔ پولیس کے ابتدائی اندازوں کے مطابق شہر کے ہیلڈن پلاٹز میں لگ بھگ 6000 افراد جمع ہوئے۔ ایگزیکٹو لاؤڈ اسپیکر کے اعلانات کے ذریعے ماسک کی ضرورت کی تعمیل کی طرف مسلسل توجہ مبذول کراتی رہی۔ پولیس کے مطابق تقریباً 600 مظاہرین مین ٹرین اسٹیشن پر بھی موجود تھے جو اس وقت آنے والی ویکسی نیشن کی ضرورت اور کورونا کے اقدامات کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ مزید 600 لوگ Schwarzenbergplatz میں جمع ہوئے۔ دائیں بازو کے انتہا پسند لوگ بھی کورونا مظاہرین میں شامل تھے جبکہ پولیس نے اس موقع پرسخت حفاظتی انتظامات کر رکھے تھے۔