ملک نعیم بازئی اور ڈاکٹرربابہ بلیدی کو محکموں کے قلمدان تفویض

December 07, 2021

کوئٹہ (آن لائن)ملک نعیم خان بازئی اور ڈاکٹرربابہ بلیدی کو محکموں کے قلمدان تفویض کردئیے ۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (کابینہ) کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری ملک نعیم خان بازئی کو محکمہ مذہبی امور واوقاف اور ڈاکٹرربابہ بلیدی کو قانون وپارلیمنٹری امور کے قلمدان تفویض کردئیے گئے ہیں ۔