بندر بیوٹی پارلر جانے لگے

December 07, 2021

ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بندر حجام کی دکان پر پہنچ کر اپنی حرکت سے ظاہر کرتا ہے کہ اس کی گرومنگ کرکے حسین اور اسمارٹ بنا دیا جائے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بندر ہیئر ڈریسر کی کرسی پر اپنے کالر کے نیچے چادر لپیٹے بیٹھا ہے، پھر ایک حجام اس کے چہرے کے بالوں کو کنگھی کرتا ہے اور پھر الیکٹرک ٹریمر سے تراشتا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو سیکڑوں بار دیکھا اور شیئر کیا گیا۔